دنیا

چین نے کورونا کو دی شکست زندگی کی رونقیں بحال

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کورونا وائرس کے مرکز چین میں زندگی رفتہ رفتہ معمول پر آرہی ہے۔ ملک کے 34 میں سے 13 صوبوں میں کورنا وائرس پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا۔ 81 ہزار تصدیق شدہ کیسز میں سے 69 ہزار صحت یاب ہوکر گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ چین میں وبا کا مرکز صوبہ ہوبی رہا جہاں اب رفتہ رفتہ طبی عملے پر دباؤ کم ہوتا جارہا ہے اور وہاں اب صرف 10 ہزار کیسز ہی باقی بچے ہیں۔ کئی شہروں میں سفری پابندیاں ختم اور سرگرمیاں بحال کی جارہی ہیں۔

دنیا میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں 67 ہزار سے زائد جب کہ متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 92 ہزار 309 ہوگئی، عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ 80 فی صد مریضوں کی حالت متوازن، 13.8 فی صد سنجیدہ نوعیت کے اور 6.1 فی صد تشویش ناک حالت میں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button