دنیا

چین نے شام پر اسرائیلی حملے بند کئے جانے کا مطالبہ کردیا

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں چین کے نائب مندوب نے شام پر اسرائیلی حملے بند کئے جانے اور یہاں سے سبھی غیر قانونی غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے نائب مندوب سی جی ٹی این گنگ شوانگ نے شام کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں شام کی ارضی سالمیت کے تحفظ پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امدادی کارکنوں پر اسرائیلی حملوں کی وجہ سے عالمی ادارہ خوراک کی سرگرمیاں معطل

انھوں نے سبھی فریقوں سے زیادہ سے زیادہ تحمل کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام سمیت اس خطے کے سبھی ملکوں کی ارضی سالمیت محفوظ رہنی چاہئے۔

اقوام متحدہ ميں چین کے نائب مندوب نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ شام پر حملے بند کرے ۔

انھوں نے اسی کے ساتھ کہا کہ شام سے سبھی غیر قانونی غیر ملکی فوجیوں کو نکل جانا چاہئے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مندوب نے دنیا کی سبھی بڑی طاقتوں سے کہا کہ اس خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مثبت کردار ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button