
دنیا
چین کا کرارا جواب، امریکی سفارت کاروں پر جوابی پابندیاں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکہ کی جانب سےچینی سفارت کاروں پرپابندی عائد کرنے کے بعد چین نے بھی امریکی سفارت کاروں پر جوابی پابندیاں عائد کردی ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کےترجمان کا کہنا ہے کہ نئےاقدامات سےمتعلق امریکی سفارتخانے کو آگاہ کر دیا گیا ہے جس کے مطابق امریکی سفارت کاروں کومقامی حکام سے ملاقات کے لیے 5 دن قبل وزارت خارجہ کو نوٹی فائی کرنا ہوگا۔
ترجمان نے کہا ہےکہ امریکہ سےایک بار پھر کہتے ہیں اپنی غلطیاں درست کرے اور متعلقہ قانون منسوخ کرے۔
واضح رہے کہ چین کی جانب سے یہ اقدامات گزشتہ ماہ امریکہ میں چینی سفارت کاروں کومحدود کرنے کے جواب میں کیے جا رہے ہیں۔
امریکہ کی جانب سے گزشتہ ماہ چینی سفارت کاروں کے لیے مقامی حکام سے ملاقات سےقبل وزارت خارجہ کو نوٹی فائی کرنا لازم قرار دیا تھا۔