چین کی امریکہ اور یورپ میں انسانی حقوق کی پامالی پر کڑی تنقید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چینی دفترخارجہ کے ترجمان نے امریکہ اور یورپی ممالک میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس صورتحال کو سنگین قرار دے دیا۔
یہ بات چینی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان ’’ہوا چون یینگ‘‘ نے آج بروز بدھ ایک انٹرویو میں کہی۔
انہوں نے امریکہ اور یورپ میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں انسانی حقوق کے بہت سے مسائل موجود ہیں جو عوام کو بہت سے چیلنجز کا کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ میں پناہ گزینوں کے ساتھ بدسلوکی کرنا اور تارکین وطن کے ہزاروں بچے کو جبر والدین سے الگ کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی واضح مثال ہے۔
چینی ترجمان نے نسلی امتیاز، سماجی اور معاشی ناہمواریوں کو امریکہ اور بعض یورپی ممالک میں کے بڑے مسائل میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان ممالک میں انسانی حقوق کی پامالی افسوسناک ہیں۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکہ انسانی حقوق کے اصولوں کے مطابق عمل کر کے اس ملک کے بعض گروپوں کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی سے مقابلہ کرے۔