اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

چینی عسکری قیادت کی مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی حمایت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چینی عسکری قیادت نےمسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی حمایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کی عسکری قیادت پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر آرمی جنرل نے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی حمایت پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پرملاقات کے دوران کی، جنہوں نےسے ملاقات کی۔

پاک فوج کے سربراہ اس وقت چین کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں طے شدہ پروگرام کے تحت وہ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ چین کے صدر اور وزیراعظم سے عمران خان کی ہونے والی ملاقاتوں میں بھی شریک ہوں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کی سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین سے بھی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے سربراہ نے چین کی عسکری قیادت کو مقبوضہ وادی چنار کی صورتحال سے اگاہ کیا اور ہمالیائی وادی میں مظلوم کشمیریوں پرڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم سے آگاہی دلائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی ملاقات میں پاک چین دفاعی تعلقات اور تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں چین کی عسکری قیادت نے قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button