اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سی پیک کی سکیورٹی کیلئے آرمی چیف کے اقدامات قابل ستائش ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چین نے سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چین کے سفیر نونگ پونگ نے جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورتحال، باہمی تعاون بڑھانے اور سی پیک پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں ٹی ایل پی کے مقامی رہنماقاری وقاص کا تشدد، طالب علم جاں بحق

چین کے سفیر نے سی پیک منصوبوں کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے، سکیورٹی اور امن کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور منصوبوں پر پیشرفت اور بروقت تکمیل پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ تعاون کے لیے پُرعزم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button