
دنیا
چین؛ روسی تیل کی درآمدات میں ریکارڈ اضافہ
شیعہ نیوز:چین نے اپنی واضح طور پر خراب ہوتے اقتصاد کے باوجود خام تیل کی درآمد بڑھا دی ہے اور بہت بڑی مقدار میں روس سے خام تیل خرید رہا ہے۔
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چین نے سال 2023ء کے پہلے چھ ماہ میں روس اور سعودی عرب سے خام تیل کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین نے سال 2023ء کے پہلے چھ ماہ میں روس سے یومیہ 2 اعشاریہ 13 ملین بیرل خام تیل برآمد کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جب کہ اس مدت میں سعودی عرب سے 1 اعشاریہ 88 ملین بیرل خام تیل درآمد کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق چین اپنے مقامی ذخائر میں اضافے کی غرض سے یہ خام تیل درآمد کر رہا ہے۔