دنیا

چین کا امریکہ کو سخت انتباہ، بائیڈن الفاظ واپس لینے پر مجبور

شیعہ نیوز:چینی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تائیوان کے قریب مشترکہ فوجی مشقیں امریکہ کے لیے ایک انتباہ ہیں۔ بیان میں ایک بار پھر بیجنگ کے اس موقف کا اعادہ کیا گیا ہے کہ تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے اور اس علاقے میں امریکہ سمیت کسی بھی بیرونی قوت کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
دوسری جانب چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے تائیوان کے معاملے میں اپنی غلط پالیسیوں کو آگے بڑھانے کی کوشش تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
وانگ ون بین نے یہ انتباہ تائیوان کے بارے میں امریکی صدر جوبائیڈن کے حالیہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دیا ہے۔
جو بائیڈن اپنے دورہ جاپان کے موقع پر مداخلت پسندانہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو ہم تائیوان کو فوجی حمایت فراہم کریں گے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خبردار کیا کہ ان کا ملک کسی بھی بیرونی قوت کو اپنے داخلی امور میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔
چین کے شدید ردعمل کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن اپنے الفاظ واپس لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button