دنیا

ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت جاری رکھیں گے، چین

شیعہ نیوز: چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیجنگ تمام متعلقہ فریقین سے بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے حل کی سفارش کرتا ہے۔

بیان میں زور دیا گیا ہے کہ ایران کے جوہری مسئلے کا حل سیاسی اور سفارتی ذرائع سے ہونا چاہیے۔

دوسری جانب، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنر میں امریکہ اور تین یورپی ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف پیش کی گئی قرار داد کے حق میں 29 اور مخالفت میں 3 ووٹ پڑے جب کہ 11 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

ایران ہمیشہ اپنے جوہری معاہدوں کی مکمل پابندی کرتا آیا ہے اور آئی اے ای اے کی رپورٹس میں کبھی بھی ایران کی جانب سے وعدوں کی خلاف ورزی یا جوہری مواد میں کسی انحراف کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button