چین ایشیا پیسیفک میں امریکی میزائلوں کی تنصیب کی سختی سے مخالفت کرے گا،وو کیان
شیعہ نیوز: چین کی وزارت دفاع کے ترجمان وو کیان نے اس بات پر زور دیا کہ بیجنگ ایشیا پیسیفک خطے میں امریکی درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تنصیب کی سختی سے مخالفت کرے گا۔
اسپوٹنک نیوز نے بتایا ہے کہ چین کی وزارت دفاع کے ترجمان وو کیان نے کہا ہے کہ ایشیا پیسیفک کے علاقے میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تعیناتی کا امریکی فیصلہ ایک خطرناک اقدام ہے اور چین اس کی بھرپور مخالفت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : اسپین، ناروے اور آئرلینڈ کا فلسطین کو تسلیم کرنے کے لئے پر آمادگی کا اعلان
چینی حکومت نے اس سے قبل مستقبل قریب میں ایشیا اور بحرالکاہل میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تعیناتی کے امریکی منصوبے کی مذمت کی تھی۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیر کو صحافیوں کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ چینی فریق نے ہمیشہ امریکہ کی طرف سے ایشیا پیسفک خطے میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تعیناتی کی مخالفت کی ہے تاکہ یکطرفہ فوجی برتری کے جنون کو روکا جا سکے۔ ہم امریکی فریق سے کہتے ہیں کہ وہ دوسرے ممالک کی سلامتی کے خدشات پر غور کرے۔