دنیا

امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگ کو آخر تک لے جائیں گے، چین

شیعہ نیوز: چین کی وزارت تجارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے اگر واشنگٹن نے تجارتی جنگ کا انتخاب کیا تو ہم سے آخر تک لے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت تجارت کے ایک بیان میں امریکی ٹیرف پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس سے چین کی بین الاقوامی تجارت کو درپیش چیلنجز بہت بڑھ گئے ہیں۔

چینی وزیر تجارت وانگ وین ٹاؤ نے کہا کہ واشنگٹن نے چینی کمپنیوں کے حقوق اور مفادات کی خطرناک خلاف ورزی کی ہے، بیجنگ اس اقدام کی شدید مذمت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی برادری نائیجیریا میں یوم القدس کے روز ہونے والی شہادتوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے، علامہ شفقت شیرازی

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک بڑی مارکیٹ ہے اور ہم چیلنجوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں، اگر واشنگٹن نے تجارتی جنگ کا انتخاب کیا ہے تو ہم سے آخر تک لے جائیں گے۔

وانگ وین ٹاؤ نے کہا کہ دباؤ، دھمکیاں اور بلیک میل چین کے ساتھ بات چیت کا صحیح طریقہ نہیں ہے، اور یہ کہ واشنگٹن کو اپنی غلطیوں کو درست کرنا چاہیے۔

چینی حکومت نے امریکی اقدام کے جواب میں اس ملک کی درآمدات پر 84 فیصد کسٹم ٹیرف عائد کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button