دنیا

چین کے خصوصی نمائندے کی طالبانی وزیر دفاع کیساتھ ملاقات

شیعہ نیوز: افغانستان کے لئے چین کے خصوصی نمائندے یو ژیاوینگ  نے کابل کے اپنے دورے کے دوران طالبان حکومت کے وزیر دفاع محمد یعقوب مجاہد کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ طالبانی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اس دوران چینی نمائندے نے بیجنگ کے ساتھ دوستانہ تعلقات و افغان عوام کے ساتھ تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامیہ کی آمد سے ہمسایہ ممالک بالخصوص چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات روز بروز مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔ چینی سفارتکار نے افغانستان میں سلامتی و استحکام کے قیام کے بارے امید کا اظہار کرتے ہوئے جمہوریہ چین کی جانب سے اقتصادی و تجارتی شعبوں میں افغان عوام کی مدد و تعاون کے جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ افغانستان کے لئے چین کے خصوصی نمائندے نے قبل ازیں طالبانی وزیر خارجہ امیر خان متقی کے  ساتھ اپنی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی توسیع، بیجنگ میں طالبانی سفیر کی تعیناتی اور افغانستان میں چین کی سرمایہ کاری بشمول "مس عینک” پراجیکٹ، پر بھی بات چیت کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button