دنیا

شہریت ترمیمی قانون پر حسینہ واجد کی بھارت پر شدید تنقید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بنگلہ دیش کی وزیراعظم نے بھارت کے متنازع شہریت ترمیمی قانون پر مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون میری سمجھ سے بالاتر ہے۔

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے گلف اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے) کو پاس کرنے کی ضرورت کو وہ سمجھ نہیں سکی ہیں اور اس قانون کی ضرورت نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھ نہیں سکے کہ بھارت نے اس قانون کو پاس کیوں کیا اس کی ضرورت ہی نہیں تھی۔

بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ اس قانون سے شہریوں بالخصوص تارکین وطن کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ آخر اس لاحاصل قانون کی کیا ضرورت پیش آگئی تھی۔

شیخ حسینہ واجد کا کہنا تھا کہ گو یہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے تاہم اس قانون سے بیرون ملک سے بھارت جانے والوں کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے اقلیتوں کو پریشانی کا سامنا ہےاس لئے بھارتی حکومت کو اس اہم معاملے پر نظرثانی کرنی چاہئیے۔

واضح رہے کہ متنازع شہریت ترمیمی قانون پر بنگلادیش کے 3 وفاقی وزراء نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا تھا اور اب پہلی بار وزیراعظم شیخ حسینہ نے براہ راست اس قانون کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button