پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سول سوسائٹی کا کراچی پریس کلب کے باہر شہدائے پارچنار سے اظہایکجیتی کے لیے مظاہرہ

شیعہ نیوز:پارہ چنار میں دہشتگردی کے واقعے میں قتل ہونے والے اساتذہ کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی پریس کلب پر سول سوسائٹی کی جانب سے ایک مظاہرے کا انعقاد کیا گیا مظاہرے میں تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور مقررین نے مقتولین کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوے اپنے خطاب میں سیکورٹی اداروں سے درخواست کی کہ وہ اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے دہشتگردی کے جن کو بوتل میں بند کریں اور اسی طرح تواتر کے ساتھ اگر ملک میں ایک ہی مکتب سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر انجینئر اور اساتذہ کا قتل کیا گیا تو یہ صرف اس مکتب کا نہیں بلکے پورے ملک کا نقصان ہوگا۔ مظاہرین سے سول پروگریسو الائنس کے خالد راو، وومین ڈیموکریٹک فرنٹ سے نورین، پروفیسر اویس، حسن صغیر، سید علی حیدر زیدی اور طالب علموں میں ہارون سلیم نے خطاب کیا مظاہرے کے اختتام پر ٹیم خرم ذکی کی جانب سے مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے ولید محمود شیخ نے کہا کے سیکورٹی ادارے اگر دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کے وہ دشمن کے بچوں کو پڑھائیں گے تو ان کی یہ ذمہ داری بھی بنتی ہے کے وہ دہشتگردی کا خاتمہ کریں اور ملک کے پڑھے لکھے طبقے کے تحفظ کو یقینی بنائیں تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button