دنیاہفتہ کی اہم خبریں

حزب اللہ اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں، 5 صیہونی فوجی ہلاک

شیعہ نیوز: جنوبی لبنان میں جارح صیہونی فوجیوں اور حزب اللہ کے جوانوں کے درمیان جھڑپ میں پانچ صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے ہيں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق کہ صیہونی میڈیا ذرائع نے جنوبی لبنان میں گذشتہ شب جنگ کے دوران مزید پانچ صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

صیہونی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ان پانچوں فوجیوں کا تعلق فوج کی اناسیویں بٹالین سے ہے جبکہ ایک اس بٹالین کا ڈپٹی کمانڈر تھا۔ صیہونی فوج نے جنوبی لبنان میں ہونے والی تازہ جھڑپ میں اپنے بیس فوجیوں کے زخمی ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کے مختلف ممالک میں غزہ اور لبنان کے عوام کی حمایت میں مظاہرے

غزہ پٹی اور لبنان میں صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں حزب اللہ نے اکیس کارروائیوں میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں اور مقبوضہ علاقوں کے شمال میں صیہونی بستیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب صیہونی حکومت کے میڈیا نے صیہونی فوجیوں کے محاذ جنگ سے فرار کرنے اور ہزاروں ریزرو صیہونی فوجیوں کے جنگ پر جانے سے انکار کی خبریں دی ہیں۔

درایں اثنا صیہونی حکومت کی وزارت جنگ نے سات اکتوبر دو ہزار تیئس سے اب تک غزہ میں اپنے آٹھ سو نوے فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہےصیہونی وزارت جنگ نے اپنے بیان میں تاکید کے ساتھ کہا کہ مرنے والوں میں آٹھ سو آٹھ فوجی افسر و اہلکار، پچھتر پولیس اہلکار اور سات انٹرنل اینٹیلیجنس ایجنسی شاباک کے جاسوس شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button