مشرق وسطی

شام، داعش کی ذیلی شاخوں کے درمیان تصادم، 17 ہلاک

شیعہ نیوز: درعا میں داعش کی ذیلی شاخوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 17 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

المیادین نے کہا ہے کہ شام کے صوبہ درعا کے شمالی علاقے میں تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش کی دو ذیلی شاخوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا جس میں دو طرف کے 17 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، محمد عبدالسلام

المرصد کے مطابق داعش کی ذیلی شاخوں میں سے ایک کی قیادت محسن الہیمد اور دوسری کی الحمد جمال اللباد قیادت کررہے ہیں۔ مذکورہ افراد داعش کے اہم عہدیدار رہ چکے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق فریقین کے 12 اراکین کے علاوہ 4 سویلین بھی شامل ہیں جن میں ایک عورت اور تین بچے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button