
Uncategorized
نابلس میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں میں جھڑپیں
شیعہ نیوز:غرب اردن کے شہر نابلس کے قدیمی علاقے پر صیہونی فوجیوں کے حملے کے بعد فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان مسلح جھڑپیں ہوئی ہیں۔
دریں اثنا صیہونی فوجیوں نے بیتا کے علاقے سے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدہ فلسطینیوں میں شہید اشرف قطنانی کے والد بھی شامل ہیں جن کا نام شیخ طہ قطنانی ہے۔
صیہونی فوجیوں نے سلفیت کے شمال مغرب میں واقع حارس نامی علاقے پر حملہ کیا جہاں آرئیل کاروائی انجام دینے والے فلسطینی شہید محمد مراد صوف کے مکان کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔