مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے مابین تصادم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں کی یلغار کے بعد فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے مابین تصادم ہوا۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے فوجیوں نے کل بروز جمعہ مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے العیساویه پر حملہ کیا جس کے بعد فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے مابین تصادم ہوا، اسرائیل کے فوجیوں نے آنسو گیس کے شیل داغے اور کئی فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔

یہ ایسے میں ہے کہ انتہا پسند صیہونیوں نے دو روز قبل مسجد الاقصی کی بے حرمتی کرتے ہوئے اس کے صحن پر دھاوا بولا اور اسلام مخالف نعرے لگائے. مسجدالاقصی پر انتہاپسند صیہونیوں کے حملے کے بعد فلسطینی شہریوں اور غاصب صیہونیوں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ فلسطین کے استقامتی محاذ حماس کے رہنما محمد حماده نے چند روز قبل کہا تھا کہ اگر مسجد الاقصی پر غاصب و انتہا پسند صیہونیوں نے جارحیت کی تو فلسطینیوں کو احتجاج کی کال دی جائے گی۔

محمد حمادہ نے زور دے کر کہا ہے کہ تحریک حماس پوری طرح مسلح ہے اور آزادی فلسطین کے لئے اپنی تیاریاں جاری رکھے گی۔ انھوں نے ایک بار پھر پورے فلسطین کو آزاد کرانے کے حوالے سے حماس کی جانب سے قومی عزم کی پابندی پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی کے تحفظ کے لئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button