شام میں امریکہ اور ترکی سے وابستہ دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں، جولانی رجیم خاموش تماشائی
شیعہ نیوز : شمال مشرقی شام میں ترکی اور امریکہ سے وابستہ دہشت گردوں کے درمیان جاری جھڑپوں کے دوران متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے
رپورٹ کے مطابق، ترکی سے وابستہ عناصر نے آج صبح شمال مشرقی شام کے علاقوں تل ابیض اور تروازیہ میں امریکی حمایت یافتہ دہشت گروں کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔”
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی اور امریکہ کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے درمیان تشرین ڈیم اور منبج کے علاقوں میں جھڑپیں جاری ہیں اور اس دوران ترکی سے وابستہ 13 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : بگن کانوائے حملہ، سپاہ صحابہ کے مقامی دہشت گردوں نے ذمہ داری قبول کرلی
گزشتہ روز امریکی حمایت یافتہ ایس ڈی ایف گروہ نے دعوی کیا کہ 80 سے زائد ترک نواز عناصر کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
شام پر غیر ملکی عناصر کے درمیان قبضے کی لڑائیوں اور اسرائیلی حملوں میں شدت آگئی ہے جب کہ اس دوران جولانی رجیم کو صیہونی امریکی منصوبے کی تکمیل سے فرصت نہیں مل رہی!