پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ضلع کرم میں سیز فائر اعلان کے باوجود جھڑپیں جاری

پاراچنار میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کا ایک اور زخمی مشتاق حسین دم توڑگیا ہے، جس کے بعد گاڑیوں پر فائرنگ سے شہید افراد کی تعداد 50 ہوگئی

شیعہ نیوز: خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے فریقین میں 7 روزہ فائر بندی معاہدے کے اعلان کے باوجود ضلع کرم میں علیزئی اور بگن سمیت مختلف علاقوں میں جھڑپوں کا سلسلہ نہ رک سکا، فائرنگ کے واقعات میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 88 ہوگئی جبکہ111 زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل میدان جنگ میں جو حاصل نہ کرسکا مذاکرات میں کیسے حاصل کرسکتا ہے، حماس

پولیس اور اسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تازہ واقعات میں فریقین کے مزید 2 افراد جاںبحق ہوگئے 19 زخمی ہوگئے ہیں۔ جبکہ پاراچنار میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کا ایک اور زخمی مشتاق حسین دم توڑگیا ہے، جس کے بعد گاڑیوں پر فائرنگ سے شہید افراد کی تعداد 50 ہوگئی۔

اسی طرح کرم میں چار روز کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 38 افراد جاں بحق ہوئے۔ کرم پشاور شاہراہ کی بندش کے باعث ایندھن کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل ہے اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button