
شام میں جھڑپوں میں شدت، کم از کم 16 افراد ہلاک
شیعہ نیوز: شام میں الجولانی حکومت کے دہشت گردوں اور عام شہریوں کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بشار الاسد کی حکومت کے زوال کے بعد شام میں اقتدار پر قابض ہونے والے الجولانی کے کارندے ملک میں عوامی تحریکوں کو آہنی ہاتھوں سے کچلنے کی کوشش میں مصروف ہیں تاکہ اپنی بالادستی قائم رکھ سکے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے اپنے نیوکلیئر پروگرام کے بارے میں فرانسیسی دعوے کو بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا
شام میں انسانی حقوق کے نگران ادارے کے مطابق، گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران دمشق کے نواحی علاقے جرمانا میں عوامی مزاحمتی فورسز اور الجولانی گروہ سے وابستہ دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جن کے نتیجے میں کم از کم 8 عام شہری ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ان جھڑپوں میں الجولانی گروہ کے کم از کم 8 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔
زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ادھر صوبہ السویدا میں بھی الثعلہ اور الاصلحہ دیہات کے اطراف اور فوجی ہوائی اڈے کے آس پاس جھڑپیں جاری ہیں۔