دنیا

حزب اللہ کے ساتھ جھڑپیں، صہیونی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی

شیعہ نیوز: جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ہلاک ہونے والے صہیونی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہوگئی ہے۔

المیادین نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں میں حزب اللہ اور صہیونی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

لبنانی تنظیم کے ساتھ مقابلے میں صہیونی فوج کو مسلسل جانی نقصان کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سلامتی کونسل کی صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ کے جارحانہ بیانات کی مذمت

مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فورسز نے لبنان میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے جوانوں کے ساتھ جھڑپ ہوگئی۔

جھڑپوں کے دوران حزب اللہ نے صہیونی فوج کا حملہ ناکام بناتے ہوئے کئی صہیونیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔

میدان میں موجود ذرائع نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ تصادم میں ہلاک ہونے والے صہیونی فوجیوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے جبکہ اس سے کہیں زیادہ زخمی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button