مشرق وسطی

جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپیں، 5 صہیونی فوجی ہلاک

شیعہ نیوز :جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں 5 صہیونی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ اور صہیونی فوج کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے حملوں کا خوف، صہیونی فوجیوں کا میدان جنگ میں جانے سے انکار

مقامی ذرائع کے مطابق حزب اللہ کے جوانوں نے گھات لگا کر حملہ کرکے 5 صہیونی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ہلاک ہونے والے فوجی صہیونی فوج کے 89ویں بریگیڈ سے تعلق رکھتے تھے اور ان میں ایک اعلی افسر بھی شامل ہے۔

دراین اثناء اسرائیل ہیوم نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے شدید حملوں کی وجہ سے صہیونی کے سپاہی جنوبی لبنان میں ڈیوٹی دینے سے انکار کررہے ہیں۔ اب تک 13 ہزار فوجیوں نے جنگ میں حصہ لینے سے معذوری کی درخواست جمع کروادی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button