میدان جنگ میں شکست کا واضح ثبوت، اب ٹارگٹ کلنگ پر فوکس ہے، شاباک سربراہ رونن بار
شیعہ نیوز: صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے ادارے کے سربراہ رونن بار کا کہنا ہے کہ تل ابیب قطر، ترکی اور لبنان سمیت مختلف ممالک میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس” کے سینئیر رہنماؤں کو قتل کرنے کے درپے ہے۔
صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 11 کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے ادارے شاباک کے سربراہ رونن بار نے کہا کہ اسرائیلی کابینہ نے ہمارے لیے ایک ہدف مقرر کیا ہے اور وہ حماس کی تباہی ہے اور ہم اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : دنیا میں صیہونیت مخالف مظاہروں پر یہودی آبادکاروں کو تل ابیب کا انتباہ
شاباک کے سربراہ رونن بار نے کہا کہ اسرائیل حماس کو تباہ کرنے کے لیے پرعزم ہے، چاہے اس میں برسوں لگ جائیں اور سلامتی کے قیام کی ذمہ داری ہمارے اوپر ہے۔
قبل ازیں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ کے اطلاعاتی مشیر طاہر النونو نے بھی اس دھمکی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے صیہونی دشمن کے سیاسی اور فوجی بحران کا واضح ثبوت قرار دیا تھا
ان کا کہنا تھا کہ حماس کے قائدین کے خون میں فلسطینی عوام کے خون کی آمیزش ہے اور وہ خوفزدہ نہیں ہیں۔