پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی علامہ ساجد علی نقوی سے ملاقات

ملاقات میں وزیر اعلیٰ جی بی حاجی گلبر خان نے اسلامی تحریک پاکستان کے اشتراک عمل میں انکی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا اور گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال، ترقیاتی کام اور دیگر اقدامات سے اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ کو آگاہ کیا

شیعہ نیوز: اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان اور سابق گورنر جی بی راجہ جلال حسین مقپون نے راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر ہاؤسنگ جی بی محمد علی قائد، اسلامی تحریک پاکستان کے ممبر جی بی اسمبلی محمد ایوب وزیری، اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ جی بی حاجی گلبر خان نے اسلامی تحریک پاکستان کے اشتراک عمل میں انکی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا اور گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال، ترقیاتی کام اور دیگر اقدامات سے اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ کو آگاہ کیا، جسے سید ساجد علی نقوی نے سراہا اور عوام حقوق کے لیے مذید اقدامات کی رہنمائی کرتے ہوئے جی بی کی تعمیر و ترقی میں موجودگی حکومت اور اسلامی تحریک پاکستان کے باہمی کردار کو مذید موثر بنا کر عوامی خدمات بھرپور انداز میں ادا کرنے کی امید ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں: یوم کشمیر پر علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام

ملاقات میں وزیر اعلی حاجی گلبر خان اور سابق گورنر راجہ جلال حسین نے علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت میں جی بی میں امن و امان کے لیے کردار کو سراہا اور اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور انکی ٹیم کی جانب سے جی بی میں مسلسل سیاسی و مذہبی تحرک اور کردار کو مثالی قرار دیا۔ انہوں نے مستقبل میں اسلامی تحریک پاکستان کے اسی موثر کردار کو آگے بڑھانے کی اپیل بھی کی۔ دونوں رہنماؤں نے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے مشاورت کے بعد مستقبل میں جی بی کے لائحہ عمل کو آگے بڑھانے کا بھی عزم ظاہر کیا۔ ملاقات میں جی میں امن و امان کے اقدامات سمیت لینڈ ریفارمز، ٹورازم، انٹرنیشنل فلائٹس سمیت انفراسٹرکچر کو موثر اور دیرپا بنانے کی تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button