اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم سے کوکا کولا کو بڑا دھچکا
شیعہ نیوز: پاکستان اور ترکی میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کوکا کولا کی فروخت میں تباہ کن حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔
جولائی تا ستمبر غزہ کی صورتِ حال کے باعث کیے جانے والے بائیکاٹ سے سوفٹ ڈرنک کے اس عالمی برانڈ کو مسلم دنیا میں شدید دھچکا لگا ہے۔
بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ترکی میں کوکا کولا کی فروخت میں گزشتہ برس کی اِسی مدت کے تقابل میں 12.2 فیصد اور پاکستان میں 22.9 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شمالی کوریا کا متعدد بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ
اسرائیل سے تعلق کے حامل امریکی برانڈز کو ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کے بعض حصوں میں بائیکاٹ کا سامنا ہے۔ مکڈونلڈز اور کے ایف سی کی فروخت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
کوکا کولا کی فروخت میں رونما ہونے والی گراوٹ کے باعث ترکی میں کوکا کولا گروپ کے شیئرز کی قیمت بھی گرگئی ہے۔ کئی دن سے ان شیئرز کی ویلیو میں متواتر کمی واقع ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے امریکہ کی حمایت سے عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی نظروں کے سامنے غزہ کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔
مختلف عرب اور مغربی ملکوں کے لاکھوں کی تعداد میں عوام نے اپنے مظاہروں میں غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی مصنوعات کے بائيکاٹ کا مطالبہ کیا۔