دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ میں کولمبیا یونیورسٹی کے سربراہ مستعفی

شیعہ نیوز: کولمبیا یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز نے اعلان کیا ہے کہ کولمبیا یونیورسٹی کی عبوری سربراہ کٹرینا آرمسٹرانگ مستعفی ہوگئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین ڈیوڈ گرینوال نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ڈاکٹر کٹرینا آرمسٹرانگ نے بہت ہی حساس دور میں یونیورسٹی کی سربراہ سنبھالی تھی اور یونیورسٹی کا معیار بلند کرنے کے لئے انتھک محنت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم خلیج میکسیکو تک جارحین کا پیچھا اور ان کی تنبیہ کریں گے، سپاہ نیوی کے کمانڈر کا انتباہ

انھوں نے کہا کہ کٹرینا نے ہمیشہ صدق دل سے یونیورسٹی کی خدمت کی ہے اور ایسے وقت میں وہ یہ عہدہ چھوڑ رہی ہيں جب یونیورسٹی نشیب و فراز کے دور سے گزر رہی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کی حکومت کا دعوی ہے کہ کولمبیا یونیورسٹی نے غزہ کے طرفداروں کے مظاہروں کی سرکوبی اور یہودیت مخالف مہم کو کچلنے میں کافی اقدامات انجام نہیں دیئے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ کولمبیا یونیورسٹی 2023 اور 2024 میں غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں کی مخالفت میں احتجاج کرنے والے طلبا کی سرکوبی کا مرکز بنی ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button