
کولمبیا یونیورسٹی کا فلسطینی حامی طلباء کے خلاف کریک ڈاؤن، آزادی اظہار کا امریکی انداز!
شیعہ نیوز: امریکن کولمبیا یونیورسٹی نے فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں میں شرکت کے جرم میں 4 طلباء کو معطل اور ان کے یونیورسٹی آنے پر پابندی لگا دی۔
اے بی سی ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ طلباء نے حال ہی میں برنارڈ کالج کی میلسٹین لائبریری میں فلسطین حامی مظاہرے میں حصہ لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف بی بی سی کے نمائندے کی اشتعال انگیزی، روس کے مندوب کا کرارا جواب
یہ افراد برنارڈ کالج کے 2 طالب علموں کو نکالنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے والے ایک گروپ کا حصہ تھے جنہوں نے (حکام کے مطابق) ایک معاصر صیہونی تاریخ کی کلاس پر حملہ کیا تھا اور "صیہونی مخالف” پمفلٹ تقسیم کیے تھے۔
دریں اثنا، امریکی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کیمپس میں طلباء کے احتجاج اور غزہ میں صیہونی جنگ کی مذمت کی وجہ سے کولمبیا یونیورسٹی کے لیے تقریباً 400 ملین ڈالر کی فنڈنگ منسوخ کردی ہے۔