دنیا

پاکستان میں بے گناہ گرفتار پاکستانی امریکنز کے بارے میں تشویش ہے، امریکہ

شیعہ نیوز: امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر باب میننڈیز نے پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستانی امریکن ڈاکٹر آصف محمود سے ملاقات میں سینیٹر باب میننڈیز نے کہا کہ وہ پاکستان میں ہنگامہ آرائی نہیں، استحکام چاہتے ہیں، انہیں پاکستان میں بے گناہ گرفتار پاکستانی امریکنز کے بارے میں تشویش ہے۔ دوسری جانب امریکی سینیٹر جان کورنین سے پی ٹی آئی امریکا کے رہنماؤں سجاد برکی اور عاطف خان کی ملاقات ہوئی۔ پی ٹی آئی امریکا کے رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ سینیٹر کورنین نے کہا ہے کہ وہ معاملہ امریکی سینیٹ میں اٹھائیں گے۔ اس کے علاوہ امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کاکس کی سربراہ شیلا جیکسن کی جانب سے بھی پاکستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ شیلا جیکسن کا کہنا تھا کہ پُرامن مظاہرہ کرنے والوں کو تحفظ ہونا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button