پاکستانی شیعہ خبریں

ریڈیوپاکستان کے ملازمین کو جبری برخاست کرنے پر شدید تشویش

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے ریڈیوپاکستان سے ساڑھے سو کارکنوں کو ملازمت سے برخاست کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس آمرانہ اقدام قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے ناقابل برداشت بوجھ سے عوام پہلے ہی شدید اضطراب کا شکار ہے۔ ساڑھے سات سو افراد کو بے روزگار کر کے سینکڑوں خاندانوں سے ان کے رزق کا وسیلہ چھین لیا گیا ہے۔حکومت ریاستی اداروں کے انتظامی افسران کو ایسے اقدامات سے باز رکھے جو عوام میں مایوسی کو تقویت دینے کا باعث بن رہے ہیں۔ عوام کو باعزت روزگار کی فراہمی ریاست کا اولین فریضہ ہے۔جو حکومت کڑوروں افراد کو نوکریاں دینے کا عہد کر کے اقتدار میں آئی اسے برسرروزگار افراد کو بے روزگار کرنا زیب نہیں دیتا۔ریاستی اداروں میں اصلاحات اور اخراجات میں کمی کے نام پر عوام کو بے روزگار نہ کیا جائے۔جہاں افرادی قوت کم۔کرنا ضروری ہے وہاں گولڈن ہینڈ شیک طرز کی کسی سکیم کا اعلان کیا جانا چاہئیے تاکہ ملازمت سے برخاستگی کی صورت میں کوئی متبادل روزگار شروع کیا جا سکے۔قومی ادارے اپنی آمدن میں اضافے کے لیے اپنی پروڈکشن اور کارکردگی کو معیاری بنائیں۔ریاست کا ہر شعبہ انتظامی بدحالی کی تصویر بنتا جا رہا ہے۔ان معاملات کو تدبر و حکمت سے قابو میں لانا ہو گا لوگوں سے روزگار چھیننا ان مسائل کا حل نہیں بلکہ عوام کے ساتھ بدترین زیادتی اور غیر منصفانہ اقدام ہے۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ریڈیو پاکستان سے بلاجواز برخاست کیے جانے والے ملازمین کی فوری بحالی کے احکامات صادر کیے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button