اہم پاکستانی خبریں

خانہ فرہنگ ملتان کے زیراہتمام سیمینار، اسرائیلی جارحیت کی مذمت

شیعہ نیوز: خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران ملتان کے زیراہتمام فلسطین و لبنان پر اسرائیلی جارحیت اور نہتے عوام پر جاری مظالم کے خلاف ملتان پریس کلب میں ”مسئلہ فلسطین و قدس علماء و مشائخ کی نظرمیں”سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تمام مسالک کے علمائے کرام، مشائخ، سیاسی و سماجی ،تاجر اور سول سوسائٹی کے رہنماں نے شرکت کی۔ سیمینار کی صدارت انچارج خانہ فرہنگ ملتان خانم زاہدہ بخاری نے کی۔ سیمینار سے ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر میاں محمد آصف اخوانی، آل پاکستان انجمن تاجران کے سربراہ خواجہ محمد شفیق، جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر حافظ محمد اسلم، صوبائی صدر عزاداری ونگ و ممبر امن کمیٹی انجینئر سخاوت علی سیال، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما سلیم عباس صدیقی، جمیعت اہل حدیث کے ضلعی صدر علامہ عبدالحنان حیدری، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر راو محمد عارف رضوی نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں پاکستان عزاداری کونسل کے مرکزی چیئرمین علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، مجلس اتحاد بین المومنین کے مرکزی سربراہ علامہ غلام مصطفی انصاری، مجلس علمائے مکتب اہل بیت جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ قاضی نادر حسین علوی، متحدہ جمعیت اہل حدیث کے صوبائی ناظم اعلی علامہ خالد فاروقی، تحریک منہاج القران علماء ونگ کے صوبائی رہنما علامہ خواجہ عاشق حسین سعیدی، دربار حضرت شاہ شمس تبریز سبزواری رحمتہ اللہ علیہ کے سجاد نشین مخدوم عون رضا شمسی، علامہ سید معید اصغر کاظمی، نورالامین خاکوانی، مختار حسین سومرو اور دیگر نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ، حسن نصراللہ اور اب یحی السنوار کی شہادت اسرائیلی بربریت اور ظلم کی انتہا ہے اور اسلامی ممالک کے سربراہان کی بے حسی کا نتیجہ ہے، مسلم حکمرانوں کی بے غیرتی اور بے حسی اسرائیل کو شہ دینے کا باعث بن رہی ہے، یہی وجہ سے اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات بڑھتے جا رہے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ مسلم حکمرانوں کی غیرت جاگے اور وہ اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف صدائے حق بلند کریں۔ یحی السنوار کی شہادت سے حماس کے مجاہدین کو نیا جوش اور ولولہ ملے گا اور وہ مزید قوت کے ساتھ اسرائیل کے خلاف جدوجہد کو تیز تر کریں گے کیونکہ شہادت تو مومن کی آرزو ہوتی ہے، ہمیں امید ہے کہ حماس کی نئی قیادت ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسرائیل کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی، نئے جذبہ اور ولولہ کے ساتھ مجاہدین کھڑے ہوں گے، ان کی شہادت اسرائیل کی تباہی کا باعث بنے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button