دنیا
غزہ پر صیہونی جارحیت کی مذمت، تیونس کے ہزاروں عوام سڑکوں پر
شیعہ نیوز: فلسطین کی حمایت میں تیونس میں بڑی تعداد میں عوام نے ایک بار پھر مظاہرہ کیا۔
تیونس کے عوام نے فلسطین حامی مظاہرہ کرکے غزہ کے خلاف جاری صیہونی جارحیت اور جنین کیمپ میں فلسطینی اتھارٹی کی سیکورٹی فورس کی کاروائی کی شدید مذمت کی۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم کی مرتکب ہے، یو این ماہرین
الاقصی ٹی وی نے سوئیڈن میں کئے جانے والے خاموش مظاہرے کی تصاویر نشر کی ہیں جس میں مظاہرین فلسطین کا پرچم اٹھائے ہوئے ہیں اور کفن پوش پتلے اپنے ہاتھوں لے رکھے ہیں اور وہ صیہونی جارحیت اور فلسطینی بچوں کا قتل عام کئے جانے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
مظاہرین نے اسی طرح غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے اسپتالوں اور طبی مراکز کو جارحیت کا نشانہ بنائے جانے کی بھی مذمت کی۔