پاراچنار کے حالات کو کسی سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کیا جا رہا ہے، علامہ جہانزیب جعفری
شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری نے کہا کہ پاراچنار کے حالات کو کسی سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کیا جا رہا ہے، لوئر کرم میں سیکورٹی فورسز کی موجودگی میں کانوائے پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے، جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاراچنار میں جہاں جہاں لڑائی شروع ہو چکی ہے آس کا دائرہ کار وسیع ہونے سے پہلے اسے روکنے کی عملی اور فوری کوشش کی جائے، تاکہ قیمتی جانوں کے نقصان سے بچا جا سکے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کاروائیوں میں ملوث افراد کی بیخ کنی کی جائے، حساس علاقے کے حالات بھی مزید خراب صورتحال اختیار نہ کریں، ضلع کرم کے محب وطن اور باشعور عوام کو بھی چاہیے کہ وہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو کامیاب نہ ہونے دیں اور اپنے علاقے کی پرامن فضاء کو سبوثاز کرنے کی کسی کو بھی ہرگز اجازت نہ دیں۔ انہون نے کانوائے اور دیگر واقعات میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس شدید الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انکے قاتلوں کو گرفتار کرکے نشان عبرت بنائے جائے تاکہ آئندہ ایسے سانحات کی کسی کو جرات نہ ہو۔