مشرق وسطی

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ مصباح یزدی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

نیوز:رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حوزہ علمیہ قم کے ممتاز عالم دین ، خبر گان کونسل اور جامعہ مدرسین کے رکن مرحوم آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں مرحوم آیت اللہ مصباح یزدی کو ممتاز مفکر ، لائق مدیر اور حق گوئی کے سلسلے بےباک انسان قراردیتے ہوئے فرمایا: دینی بیداری ، شاگردوں کی تربیت ، دینی کتب کی تالیف اوردینی افکار کی پیدوار کے سلسلے میں مرحوم نے گرانقدر خدمات انجام دیں ۔ مرحوم پرہیزگار اور پارسا انسان تھے وہ جوانی سے لیکر عمر کی آخری سانس تک اس نیک خصلت پر گامزن ر ہے۔ میں اپنے قدیم عزیز اور برادر کے غم میں سوگوار ہوں ۔مرحوم کے اہلخانہ، پسماندگان ، شاگردوں اور دوستوں کو تعزيت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button