مشرق وسطی

باشکوہ انتخابات کا انعقاد نظام کے جواز کا ضامن ہے: صدرروحانی

شیعہ نیوز:ایران کے صدرحسن روحانی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں صدارتی انتخابات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں باشکوہ صدارتی انتخابات کا انعقاد نظام کے قانونی جواز کا ضامن ہے اور اس میں زیادہ سے زیادہ عوامی شرکت ہمارا بنیادی مقصد ہے۔

صدر روحانی نے پابندیوں کو ناکام بنانے میں حکومت ایران کی کوششوں کا ذکر کیا اور کہا کہ ویانا مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور اہم و بنیادی مسائل میں اتفاق رائے ہو گیا ہے تاہم بعض مسائل کے بارے میں بحث جاری ہے اور ہم انہیں قابل حل سمجھتے ہیں۔

صدر ایران نے واضح کیا کہ امریکیوں کو پہلے اپنے وعدوں پر عمل کرنا ہوگا اور پھر اس کے بعد ایران بھی سمجھوتے پر عمل مکمل طور پر عمل کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ مذاکرات ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد اور اس میں امریکہ کی واپسی کے طریقہ کار کے بارے میں ہو رہے ہیں۔ایران میں تیرہویں دور کے صدارتی انتخابات اٹھارہ جون دوہزار اکیس کو ہوں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button