پاکستانی شیعہ خبریں

آئی ایس او کے تحت تجدید عھد با امام زمان عج کا انعقاد

شیعہ نیوز:امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن جعفرطیار یونٹ کی جانب سے تجدید عھد با امام زمان کا انعقاد شاہراہِ شہدائے کربلا جعفرطیار سوسائٹی میں کیا گیا.

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد قبلہ مولانا حامد حسین مشھدی صاحب نے دعائے توسل کی تلاوت فرمائی.

بعد از دعا علامہ احمد اقبال رضوی صاحب نے بعنوان ترانہ کی اہمیت اور مقاصد پر گفتگو کی، بعد از خطاب جناب شاہد علی شاہد بلتستانی نے ترانہ سلام فرماندہ(اردو زبان میں) پیش کیا۔ اور اس کے بعد ترانہ سلام فرماندہ فارسی زبان میں بذریعہ ملٹی میڈیا چلایا گیا.

جبکہ آخر میں ہزاروں محب وطن پاکستانیوں نے ہم آواز ہوکر پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا جس کے بعد بھارت کی جانب سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شانِ اقدس میں خستاخی کے خلاف بھارت کا پرچم نذر آتش کیا گیا۔

اس پروگرام میں شہر بھر سے محب امام زمان عج نے شرکت کی اور امام زمان کو ترانہ سلام فرمندہ کے ذریعے نظرانہ عقیدت پیش کیا، اس پروگرام میں بچوں اور بچیوں نے اپنے والدین کے ہمراہ کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button