
شہید آیت اللہ رئیسی کی پہلی کی مناسبت سے لاہور میں کانفرنس کا انعقاد
شیعہ نیوز: سابق ایرانی صدر شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور اُن کے ہمراہ شہید ہونے والے رفقاء کی پہلی برسی کچھ ہی دیر قبل قرآن و اہل بیت (ع) اکیڈمی کے زیر اہتمام لاہور پاکستان میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔
رپورٹ کے مطابق سابق ایرانی صدر شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور اُن کے ہمراہ شہید ہونے والے رفقاء کی پہلی برسی کچھ ہی دیر قبل قرآن و اہل بیت (ع) اکیڈمی کے زیر اہتمام لاہور پاکستان میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔
اس پُر وقار تقریب میں شہید رئیسی کی صاحبزادی سیدہ ریحانہ سادات رئیسی، علمائے کرام، سیاسی و ثقافتی شخصیات، اور انقلاب اسلامی ایران اور شہید رئیسی کے نظریات سے عقیدت رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان، بلدیاتی انتخابات میں مزاحمتی اتحاد کی شاندار فت
تقریب کے مقررین نے آیت اللہ رئیسی کی انقلابی و عوامی شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اُنہیں مزاحمت، عدل پروری، اور امتِ مسلمہ کی خدمت کا درخشاں نمونہ قرار دیا۔
اس روحانی تقریب میں شہید رئیسی کے فلسطینی عوام کے لیے واضح اور غیر متزلزل مؤقف پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
شرکاء نے بیت المقدس کے حوالے سے شہید رئیسی کی حمایت کو یاد کرتے ہوئے انہیں ملت فلسطین کے حقیقی حامیوں میں شمار کیا۔