مشرق وسطی

حماس کی قید میں اسرائیلی خاتون فوجی کی بمباری میں ہلاکت کی تصدیق

شیعہ نیوز: اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ 19 سالہ خاتون فوجی اہلکار کارپورل نوا مارسیانو حماس کی قید میں ہلاک ہوگئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی کارپورل نوا مارسیانو کو حماس 7 اکتوبر کو یرغمال بناکر اسرائیل سے غزہ لائے تھے اور ان کا تاحال معلوم نہ ہوسکا تھا۔ حماس کی القسام بریگیڈ نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ یرغمالی فوجی خاتون اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں 9 نومبر کو ماری گئیں تاہم ترجمان القسام ابو عبیدہ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس مقام ماری گئیں۔ ابو عبیدہ کے اس بیان کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی تاہم اب اسرائیلی فوج نے کارپورل نوا مارسیانو کی ہلاکت کی تصدیق کردی اور ان کے اہل خانہ کو بھی آگاہ کردیا۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل پر حملہ کرکے 240 افراد کو یرغمال بنالیا تھا اور غزہ لے آئے تھے جن میں سے 4 کو رہا کیا جا چکا ہے جب کہ ایک کو اسرائیل نے بازیاب کرانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ 7 اکتوبر سے اسرائیل کی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار 300 سے زائد ہوگئی جب کہ 25 ہزار کے قریب زخمی ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button