تل ابیب حکام اور نیتن یاہو کے درمیان تنازعات بڑھنے لگے
شیعہ نیوز:سابق وزیر جنگ بینی گینٹز نے موجودہ حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے شباک اور امان سیکیورٹی سروسز کے سربراہوں کے خلاف حالیہ بیانات پر سخت تنقید کی۔
انھوں نے کہا کہ نیتن یاہو کو اپنے موقف سے دستبردار ہونا چاہیے۔ اس وقت ہم حالت جنگ میں ہیں لہذا اسرائیلی حکام کو ذمہ داری سے کام لینا چاہیے۔
حزب اختلاف کے رہنما یائر لاپیڈ نے بھی تاکید کی کہ نیتن یاہو نے ریڈ لائن عبور کی ہے لہذا انہیں معافی مانگنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کے اپنی ذمہ داریوں سے پہلو تہی کرنے اور سکیورٹی اداروں پر الزام لگانے کی کوششیں اسرائیلی فوج کو کمزور کر دیں گی۔
عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکام کے درمیان شدید لفظی جنگ کے بعد نیتن یاہو نے ایکس پلیٹ فارم سے سکیورٹی اداروں شباک اور امان کے سربراہان کے خلاف اپنی تنقیدی پوسٹ حذف کر دی۔
اس آن لائن پوسٹ میں نیتن یاہو نے سیکورٹی سروسز کے سربراہوں کو فلسطینی مزاحمتی فورسز کی طرف سے الاقصی طوفان کے آپریشن کا ذمہ دار ٹھہرایا۔