دنیا

کانگو میں مسافر کشتی کوحادثہ، 60 افراد ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افریقی ملک کانگو میں 700 مسافروں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دریائے کانگو میں تقریبا 700 افراد کو لے کر جانے والی مسافر بردار کشتی رات کے وقت حادثے کا شکار ہوکر ڈوب گئی جس کے بعد اب تک 60 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں افغانستان میں داعش کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ

حکام کے مطابق کشتی کے حادثے میں 300افراد کی جان بچ گئی ہے جب کہ دیگر 240 افراد کے بارے میں حتمی معلومات حاصل نہیں ہوسکیں ہیں۔ اس کے علاوہ حکام نے حادثے کے اسباب اور دیگر تفصیلات بھی فراہم نہیں کی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button