پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ امین شہیدی کی جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے نومنتخب صدر کو مبارکباد

شیعہ نیوز: امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے حجۃ الاسلام سید احمد رضوی کو ایک بار پھر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ آپ کو دوبارہ جامعہ روحانیت بلتستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور آپ کی توفیقات میں اضافہ کے لئے دعا گو ہوں۔ یاد رہے کہ 13 اکتوبر بروز جمعرات کو جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدارتی انتخابات ہوئے، جس کے نتیجے میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی آئندہ دو سال کے لئے جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان، بلتستان سے تعلق رکھنے والے علماء کرام پر مشتمل ایک تنظیم ہے۔ یہ تنظیم سنہ 2011ء میں بنی، جس کا ہدف قم میں مقیم پاکستانی طلاب کی علمی مشکلات کا حل نیز بلتستان میں اسلامی تہذیب کی ترویج کرنا ہے اور ہر دو سال بعد الیکشن کے ذریعے اس کے صدر کا چناؤ ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button