مشرق وسطی
باضمیر امریکی عوام فلسطینیوں کی نسل کشی پر شرمندہ ہیں، ایران
شیعہ نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے امریکی پائلٹ کی خودسوزی پر ردعمل میں کہا ہے کہ بشنیل کی چیخیں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف امریکہ میں باضمیر عوام کی طرف سے ایک نعرہ احتجاج ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے لکھا ہے کہ غزہ میں صیہونیوں کے مسلسل جرائم کے خلاف احتجاج کے طور پر امریکی فضائیہ کے ایک افسر ایرون بشنیل کی خود سوزی نے یہ ظاہر کر دیا کہ امریکہ کے باضمیر لوگ اس ملک کی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی میں صیہونیوں کی حمایت پر کس قدر شرمندہ ہیں۔