متنازعہ ترمیمی بل فرقہ واریت کو ہوا دینے کے مترادف ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ شیعہ علماء کونسل علامہ سید ساجد علی نقوی نے متنازعہ ترمیمی بل بعنوان تحفظ ناموس صحابہ و اہل بیت کی سینیٹ سے منظوری پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ متنازعہ بل کی منظوری تعصب و فرقہ واریت کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ شبیر میثمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر علامہ ساجد نقوی کا پیغام نشر کرتے ہوئے بتایا۔ ’’سینیـــٹ کے آخری دن میں دھڑ ادھڑ بلوں کو تھوک کے حساب سے عجلت میں پاس کرنا تعصب اور فرقہ واریت کو فروغ دینے کے مترادف ہے۔‘‘
یہ خبر بھی پڑھیں PDMحکومت نے اسٹیبلشمنٹ کی آشیر باد سےرکےانتہاپسند تکفیریوں کو ملک میں قتل عام کا لائسنس جاری کردیا، علامہ راجہ ناصرعباس
یاد رہے کہ متنازعہ ترمیمی بل کی سینیٹ سے اکثر اراکین کی غیر موجودگی اور عجلت میں منظوری پر اراکین پارلیمنٹ، ملت جعفریہ اور محب اہل بیت اہل سنت بھی شدیدنالاں ہیں۔ اس ترمیم کو واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔