
ملت تشیع متحد ہے، متنازعہ نصاب کی تبدیلی تک پیچھے نہیں ہٹیں گے
نصاب کی تدوین کا کام دھوکے بازوں کے سپرد کیا گیا ہے۔ یہ دھمکانے والے کون لوگ ہیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ حکومت کو واضح کرنا چاہتے ہیں کہ متنازعہ نصاب کی تبدیلی تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ نصاب کے معاملے پر پوری ملت تشیع متحد ہے۔ اس فتنے کو روکنے کے لیے اگر جان بھی دینا پڑی تو بھی ڈٹے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ملک گیر شیعہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ یکساں قومی نصاب کے نام پر متنازع نصاب کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ شیعہ قومی کانفرنس کا تعلق وطن کی سالمیت کے لیے ہے۔ قائد اعظم کے بیانیہ سے انحراف کرنے والوں کے خلاف یہ قومی کانفرنس ہے۔ جو کھیل وطن عزیز کو دو لخت کرنے کے لیے ماضی میں کھیلا گیا تھا، آج وہی کھیل پھر کھیلا جا رہا ہے۔ ملک کو عدم استحکام، معاشی مشکلات اور اقتصادی بدحالی کا سامنا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں آئی ایس او کراچی کے زیر اہتمام شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کا اجتماع
انہوں نے کہا کہ نصاب کی تدوین کا کام دھوکے بازوں کے سپرد کیا گیا ہے۔ یہ دھمکانے والے کون لوگ ہیں۔ اس نصاب کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ ہمیں الجھانے کے لیے پینڈورا باکس کھولے جا رہے ہیں۔ حکومت کو واضح کرنا چاہتے ہیں کہ نصاب کی تبدیلی تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ نصاب کے معاملے پر پوری ملت تشیع متحد ہے۔ اس فتنے کو روکنے کے لیے اگر جان بھی دینا پڑی تو بھی ڈٹے رہیں گے۔ جس ملک میں قاتلوں کو اثاثہ سمجھتے ہوئے مضبوط کیا جائے، وہاں استحکام کیسے آئے گا۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان کا آئین اللہ کی حکومت کو صالح نمائندوں کے ذریعے قائم کرنے پر زور دیتا ہے۔ ریاست مدینہ کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ استکباری قوتیں مذہبی طبقات کو آپس میں الجھا کر اپنا کام نکالنا چاہتی ہیں۔ اس نصاب کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، یہ بددیانتی حکومت کو ڈبو دے گی۔