پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملت جعفریہ میں متنازعہ قومی نصاب تعلیم کے حوالے سے بے چینی پائی جاتی ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے چنیوٹ میں جامعہ کلیہ اہلبیتؑ کے پرنسپل علامہ قاضی غلام مرتضیٰ مرحوم کی دوسری برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاضی صاحب مرحوم ایک زاہد و پارسا، مخلص اور مجاہد انسان تھے، ایک عالم دین کو اپنے کام کیساتھ جیسے فعال ہونا چاہیے وہ اسی طرح تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک خوش اخلاق، منکسر المزاج، غرور و تکبر اور پروٹوکول سے دور، ایسی شخصیت ہی ایسے عظیم کام کر سکتی ہے۔

علامہ عارف واحدی نے کہا کہ ایک عالم دین کی کامیابی اور موفقیت کا راز ہی یہ ہے کہ اپنی جدوجہد میں مخلص اور محنتی ہو اور عوام کیساتھ گہری وابستگی رکھتا ہو تاکہ عوام اس پر بھروسہ کریں، اللہ کا شکر ہے کہ علماء کرام نے پاکستان میں اپنے حقوق کیلئے مسلسل جدوجہد کی ہے، پورے ملک کے علماء کرام نے ہر مشکل اور قومی بحران کے وقت اپنی قیادت پر جو اعتماد کیا اس کی وجہ سے ہم سرخرو ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں زائرین کی سہولت کیلئے بلوچستان حکومت کابڑا اقدام

انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت نے بھی جرات و بہادری اور تدبیر و بصیرت کیساتھ مشکل ترین حالات میں صبر و حوصلے اور مثبت سوچ کیساتھ قوم کی راہنمائی بھی کی اور ہر سطح پر ان کے حقوق کا تحفظ کیا ہے۔

علامہ عارف واحدی نے کہا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے عزاداری، قانون سازی، اتحاد امت اور دیگر مشکلات میں اپنا بڑا کردار ادا کیا، فرقہ واریت اور امت میں افتراق و انتشار کی سازش کو درک کرتے ہوئے اچھی حکمت عملی اور تدبر کیساتھ اس کو ناکام بنایا اور بار بار پاکستان کی عوام کو یہ باور کرایا کہ شدت پسند، انتہا پسند عناصر اور فرقہ واریت پھیلانے والے تکفیری گروہ نہ اسلام اور امت کے مخلص ہیں اور نہ پاکستان میں امن اور استحکام انہیں پسند ہے۔

انہوںنے کہا کہ اس وقت بھی متنازعہ قومی نصاب تعلیم اور دیگر مسائل پر بے چینی پائی جاتی ہے، میں یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی اس بابصیرت اور بیدار قیادت کی موجودگی میں ہم ہر مشکل سے کامیابی کیساتھ نکلیں گے، آپ ہر وقت آمادہ اور تیار رہیں اپنے محبوب قائد کے اعلان کا انتظار کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button