پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

متنازعہ یکساں قومی نصاب مسترد، صرف متفقہ قومی نصاب ہی قبول ہوگا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے ملحقہ مدارس طالبات کی مجلس عاملہ کا اجلاس جامعۃالمنتظر لاہور میں علامہ حافظ ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں مدارس طالبات کی مدیران نے شرکت کی۔

اجلاس میں طالبات کے تدریسی معاملات، امتحانات اور مدارس کو درپیش مشکلات کو زیر بحث لایا گیا۔ اجلاس کو یکساں نصاب تعلیم پر بریفنگ بھی دی گئی اور واضح کیا گیا کہ متنازعہ یکساں قومی نصاب تعلیم کو مسترد کرتے ہیں، صرف متفقہ قومی نصاب تعلیم ہی قبول ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں او آئی سی کانفرنس، حکومت اور حزب اختلاف تحمل کا مظاہرہ کریں

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رئیس الوفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مدارس کی مدیران کی طالبات کی تعلیم کیلئے خدمات کو سراہا اور زور دیا کہ دیگر علوم سے زیادہ قرآن و حدیث کی تعلیم پر توجہ دی جائے۔ اسی طرح اخلاق اور عقائد اسلام پر توجہ دے کر ہم آئندہ نسلوں کو حقیقی مسلمان بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مدارس میں تعلیم حاصل کرنیوالے طلبہ و طالبات ہمارے پاس امانت ہیں، ان کی تعلیم و تربیت ہماری ذمہ داری ہے، تاکہ وہ عوام کی رہنمائی کرسکیں۔ وفاق المدارس کی مرکزی کابینہ، مجلس اعلٰی اور مجلس عاملہ کے اجلاس 22 مارچ کو منعقد ہوں گے۔ جبکہ 23 مارچ کو جامعۃ المنتظر کے 68 ویں سالانہ جلسے کی تقریبات منعقد ہوں گی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button