پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملت جعفریہ کےخلاف بنایا ہوا متنازعہ نصاب تعلیم کسی صورت قبول نہیں کریں گے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام یوم حضرت علیؑ کے مرکزی جلوس کے دوران باجماعت نماز ظہرین مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی کی اقتداء میں ادا کی گئی۔

نماز ظہرین کے دوران شرکاء نماز سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کراچی ڈویژن کے رہنماء طارق بنگش نے کہا کہ آج یکساں قومی نصاب میں ملت جعفریہ کے تحفظات کو یکسر نظر انداز کرکے درسی کتابوں کی پرنٹنگ شروع کر دی گئی ہے اور پرائمری کلاسز میں تدریسی عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے، یکساں قومی نصاب کا نعرہ لگا کر ملت جعفریہ کےخلاف بنایا ہوا متنازعہ نصاب تعلیم کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں آج عمران خان وہ نعرے لگا رہے ہیں جن کیلئے ملت تشیع نے شہادتیں دی ہیں

انہوں نے کہا کہ شیعہ نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاریاں شرمناک فعل ہے، اب تک پورے پاکستان سے سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان لاپتہ ہیں، یہ کیسا اندھا قانون ہے کہ ظلم بھی ہم پر ہو، ہمارے مقدسات کو نشانہ بنایا جائے اور گرفتاریاں اور پابند سلاسل بھی ہمیں کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button