مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
عراق میں کورونا نے رفت و آمد پر پابندی عائد لگا دی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس فیصلے پر سترہ مارچ سے چوبیس مارچ تک عملدرآمد کیا جائے گا۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اب تک عراق میں کورونا کے ایک سو گیارہ کیسز ریکارڈ کئے جا چکے ہیں جن میں سے دس بیماروں کو اپنی جان سے بھی ہاتھ دھونا پڑا ہے۔
دوہزار انیس کے اختتامی ایام میں چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی مہلک وبا کورونا اس وقت چین کے تیس صوبوں کے علاوہ دنیا کے ایک سو پچپن سے زائد ممالک میں اپنے پنجے گھاڑ چکی ہے اور ایک لاکھ انہتر ہزار افراد اس وبا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔