دنیا
امریکہ میں کورونا سے 4 لاکھ 80 ہزار افراد ہلاک ہونے کا خدشہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی ریاست جنوبی ڈیکوٹا ( South Dakota ) میں کل کورونا سے ایک اور ہلاکت کے بعد امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہو گئی جبکہ اب تک اس ملک میں 971 افراد میں اس بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔
دوسری جانب امریکی ہسپتالوں کی انجمن نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا سے 96 ملین افراد متاثر ہو سکتے ہیں اور امریکہ میں 4 لاکھ 80 ہزار افراد کےکورونا سے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔
امریکہ میں کورونا کے حوالے سے ٹرمپ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اس ملک کے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور کئی امریکی ریاستوں میں طبی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 4270 اموات ہو چکی ہے اور متاثرین کی تعداد 118129 ہو گئی ہے۔