دنیا

کورونا ویکسینیشن کے لئے فوری فنڈنگ کی ضرورت ہے: جوبائیڈن

شیعہ نیوز:امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ کانگریس اگر فوری طور پر فنڈنگ کی منظوری نہیں دیتی تو کورونا ویکسینیشن کی کوششیں سست ہو جائیں گے۔

نومنتخب امریکی صدر کا کہنا ہے کہ کانگریس فوری فنڈنگ کی منظوری دے ورنہ ویکسینیشن کی کوششیں سست ہو سکتی ہیں۔ جوبائیڈن نے کھل کر یہ بات کہی کہ کانگریس سے منظوری میں تاخیر کی صورت میں امریکیوں کو کئی ماہ تک کورونا ویکسین کا انتظار کرنا پڑے گا۔

بتایا جاتا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر پرعملدرآمد بے یقینی کا شکار ہے جس سے تاثر ملتا ہے کہ امریکہ کو ویکسین کی ممکنہ قلت پر تشویش ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ویکسین تیار کرنے والی کمپنیاں دیگر ممالک کے ساتھ بھی معاہدے کر چکی ہیں۔

دوسری جانب جوبائیڈن نے جنرل آسٹن کو وزیر جنگ نامزد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جنرل آسٹن موجودہ چیلنجوں اور بحرانوں سے نمٹنے کے لیے خاص اہلیت رکھتے ہیں۔ جنرل آسٹن نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں بقول ان کے بے مثال قیادت، کردار اور کمان کا مظاہرہ کیا۔

توثیق ہونے کی صورت میں لائیڈ آسٹن پہلے افریقی نژاد وزیر جنگ ہوں گے۔ جنرل آسٹن عراق، افغانستان، یمن، شام میں امریکی فوج کی جنگی کمانڈ کی سربراہی کر چکے ہیں۔ جنرل لائیڈ آسٹن 2016 میں امریکی فوج سے ریٹائر ہوئے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button